18 مارچ 2015 - 16:15
ایران اور آئیوری کوسٹ کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران اور افریقہ میں واقع آئیوری کوسٹ کی حکومت نے باہمہ دلچپسی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور افریقہ میں واقع آئیوری کوسٹ کی حکومت نے باہمہ دلچپسی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا.

يہ فيصلہ آئيوري كوسٹ كے دارالحكومت 'ابيجان' ميں تعينات ايراني ناظم الامور 'عليرضا قريشي' اور آئيوري كوسٹ كے نائب وزير خارجہ 'امانوئل كالو' كے درميان ايك ملاقات ميں كيا گيا.
فريقين نے باہمي دلچپسي امور اور مشتركہ تعاون كے حوالے سے بات چيت كي.
آئيوري كوسٹ كے حاليہ ترقي كا ذكر كرتے ہوئے ايراني ناظم الامور نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ افريقي ممالك كے ساتھ تيل، ارضيات، صحت، ٹي وي اور ريڈيو كے شعبوں ميں مكمل تعاون كرنے كے لئے آمادہ ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران افريقي ممالك بالخصوص آئيوري كوسٹ كے ساتھ تعلقات كي توسيع كو انتہائي اہم سمجھتا ہے.
نائب وزير خارجہ امانوئل كالو نے اس موقع پر كہا كہ ان كا ملك ايران كے ساتھ بھرپور تعاون كو فروغ دينے كے لئے تيار ہے.
آئيوري كوسٹ مغربي افريقہ ميں واقع ہے. يہ ملك 1843 سے 1844 تك فرانس كے زير نگراني علاقہ رہا جس كے بعد افريقہ كے لئے يورپي جدوجہد كے دوران 1893 ميں ايك فرانسيسي كالوني ميں تبديل ہو گيا تھا.
آئيوري كوسٹ نے 1960 ميں آزادي حاصل كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲